Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم آزادی کے موقع پر چترال شہر کو سجانے کی ذمہ داری ٹی ایم اے چترال کو تفویض

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحصیل میونسپل افیسر قادر ناصر نے کہا ہے کہ 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر چترال شہر کو سجانے کی ذمہ داری ٹی ایم اے چترال کو تفویض کی گئی ہے جسے شایان شان انداز میں انجام دینے کی تیاری جاری ہے۔ چترال ٹائمز ڈآٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس سال عیدالاضحی کی وجہ سے جشن آزادی خصوصی اہمیت اختیارکرگئی ہے جبکہ اداروں کی بندش اور تعطیلات کی وجہ سے ٹی ایم اے کو انتظامات کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ضرور ہوگا لیکن ہم قومی جذبے سے اس کے لئے تیاری کررہے ہیں جس میں عام شہریوں کی مدد بھی درکار ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے کے واٹر ٹینکرز شہر کے مختلف علاقوں میں پانی پہنچانے کی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں جن کی واٹر سپلائی گولین گول میں سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24816