ہیریٹج میوزیم لاسپور سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
لاسپور(چترال ٹائمز رپورٹ) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے WES پراجیکٹ کے تحت سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوپریشن کے مالی تعاون سے وادی لاسپور کے خوبصورت گاؤں ہرچین میں بنایا گیا ہیریٹج میوزیم لاسپورسیاحوںکے دیکھنے کیلئے کھول دیا گیا ہے. گزشتہ روز اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجرانجینئر سردار آیوب نے ایک غیر رسمی تقریب میںاس میوزیم کا افتتاح کیا . جبکہ جولائی کے مہینے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا. اس موقع پر مینجر آي ڈی فضل مالک ، مینجر ایم ڈی سجاد حسین ، پروجکث مینجر WES امتیاز احمد ، مینجر ایریا آفس بونی حسین ولی اور پروجیکث کوارڈنیٹر عطاؤالرحمان کے علاوہ علاقے کے معززین امیر اللہ یفتالی و دیگر بھی موجود تھے۔میوزم میں انٹری ٹکٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔