
ہونہارطالب علم قاضی فصیح الدین کا اعزاز، ایف ایس سی کے امتحان میں ضلع بھر میںٹاپ پوزیشن
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے ہونہار طالب علم قاضی فصیح الدین نے پشاوربورڈ کے حالیہ نتائج کے مطابق ایف ایس سی کے امتحان میں 1100نمبروںمیںسے 930نمبرلیکر پورے ضلع میںٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے . قاضی فصیحالدین کا تعلق مستوج خاص سے ہے ، وہ پروفیسر قاضی ظہورالدین گورنمنٹ کالج چترال کے فرزند ارجمند ہیں.
یادرہے کہ فصیح الدین میٹرک اورایف ایس سی پارٹ ون کے امتحان بھی نمایاںنمبروںسے پاس کیا تھا . انھوںنے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰکی مہربانی ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی ، والدین دعاوں اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیاہے .