
ہرچین رامن پل کی حالت ناگفتہ بہہ ، کسی بھی وقت حادثہ کا خدشہ، آرسی سی پل تعمیرکیجائے..عوامی حلقے
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ہرچین وملحقہ دیہات کے عوام نے صوبائی حکومت اورمنتخب نمائندگان سے رامن ہرچین پل کی ازسرنوتعمیر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاسپور رامن ہرچین پل جو 1931 کو انگریز حکومت کے دور میں خچروں کے لیے بنایا گیا تھا جس وقت خچروں کے ذریعے سامان ایک سائڈ سے دوسرے سائڈ لے جانے کیلیے استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن پاکستان بننے کے بعد ہی ہم اس کو چھوٹے اور بڑے پیمانے کی مشینری کے لیے استعمال کر کے آئے ہیں۔ عوامی حلقوںکی نمائندگی کرتے ہوئے سماجی کارکن نیت مراد خان نے کہا ہے کہ یہ پُل وادی ہرچین رامن، پھورت اور پھرگرام یعنی 1200گھرانوں کی آمدروفت کا واحد ذریعہ ہے۔ کئی مرتبہ اس کو مرمت بھی کیا گیا لیکن یہ جدیدبھاری مشینری کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے۔ یہاں بڑی ایکسیڈنٹ اور جانی نقصان کا امکان ہے۔ابھی اس کی حالت ناگفتہ ہو چکی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انھوںنےکہا ہے کہ ہم ایم پی اے وزیر زادہ، ہدایت الرحمن ،ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اسی جگہ پر ہی RCCپل تعمیر کی جائے تاکہ اس کی سالانہ مرمت سے بھی بچ سکیں۔