Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائیر سکنڈری سکول مستوج کی صوبائی چیمپئن ٹیم بونی پہنچنے پر شاندار استقبال

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مستوج کی صوبائی فاتح ٹیم کی بونی پہنچنے پر بازار یونین بونی،،ضلعی انتظامیہ،سپورٹس کے دلدادہ اور سول سوسائٹی کے معززین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

جی۔ایچ۔ایس۔ایس مستوج کی ٹیم صوبائی سطح پر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ میں پہلی بار چترال کو اعزاز بخشی ہے۔آج جب صوبائی چیمپین ٹیم بونی پہنچی تو باوجود موسم کے انتہائی خرابی اور برف باری کے تجار یونین بونی، ضلعی انتظامیہ، کھیلوں کے شوقین اور سول سوسائٹی کے معززین ان کی پرتباک استقبال کے لیے چوک بونی میں موجود رہے۔

کھلاڑیوں کی امد پر صدر تجار یونین بونی محمد شفیع،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور دوسرے معززین نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج،صدر تجار یونین محمد شفیع، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پرویز لال،ذاکر زخمیؔ نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں داد دی اور شاندار الفاظ میں انہیں اور ان کے سربراہاں کو خراجِ تحسین پیش کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مستوج کے طلباء نے نہ صرف مستوج یا اپر یا لوئر چترال کا سرفخر سے بلند کیا بلکہ مالاکنڈ دویژن کی نمائیندگی کا حق ادا کیا اس لیے ہم آپ پر بجا طور پر فخر کرتے ہوے تواقع رکھتے ہیں کہ زندگی کے اگے سفر میں بھی آپ ہمارے لیے قابل فخر ثابت ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث ہم اپ کا وہ استقبال نہ کر سکے جس کا آپ مستحق تھے اس لیے ہم آپ کے اعزاز میں ایک اور شاندار تقریب کا اہتمام کرینگے جو وقت اور موسم سازگار ہونے پر ترتیب دی جائیگی.
ghss mastuj team reached booni chitral 6

ghss mastuj team reached booni chitral 5

ghss mastuj team reached booni chitral 4

ghss mastuj team reached booni chitral 3

ghss mastuj team reached booni chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30797