Chitral Times

Feb 12, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت صوبہ بھرمیں دس لاکھ مرغیاں تقسیم کئے جائینگے..ترجمان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت آئندہ چار سالوں میں صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں دس لاکھ مرغیاں تقسیم کا جائیں گی۔اس کیلئے ہر سال تقریباً چالیس ہزار یونٹ فارم تقسیم کئے جانے تھے مگر عوام میں اس پروگرام کی افادیت اور مقبولیت کی وجہ سے پچھلے چند ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ سے زائد یونٹ فارم وصول کئے جا چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام میں اس کی توقع سے بڑھ کر پزیرائی کی وجہ سے چار سالہ ہدف دو سال میں ہی پورا ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے حکام بالا سے درخواست کریں گے کہ اس پروگرام کو مزید بڑھانے کیلئے گھریلو مرغبانی کیلئے یونٹس کی تعداد کو دگنا کر دیا جائے تاکہ عوام اس خود روزگار گھریلو مرغبانی پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت جن اضلاع میں سردی کم ہے ان اضلاع میں پروگرام کے حوالے تقسیم کا عمل جاری ہے جبکہ سخت سردی والے اضلاع میں مارچ سے تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا اور یہ پروگرام مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کر کے اپنے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ اس پروگرام کے تحت مجوزہ فارم پر پانچ دیسی مرغیوں اور ایک مرغ پر مشتمل فی یونٹ 1050روپے کی رعایتی قیمت پر عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام صوبے بھر کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کیلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ اس سے نہ صرف وہ اپنے لئے با عزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں بلکہ روزمرہ کے گھریلو استعمال میں بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام اس پروگرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے شروع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے فوکل پرسن جہانگیر خان ترین، وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان، سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک محمد اسرار خان، ڈی جی لائیو سٹاک (فوکل پرسن زراعت) ڈاکٹر شیر محمد اور ان کی پوری ٹیم کا اتنا اہم اور مفید منصوبہ شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31008