Chitral Times

Jul 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے: علی امین گنڈا پور

Posted on
شیئر کریں:

گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے: علی امین گنڈا پور

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے۔نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں اور ان انتخابات نے پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں اور مفاد پرستوں کی شناخت کرائی۔علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی اپنی مرضی سے ایسی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جو ورلڈکپ جیت چکی تھی اس بار بھی کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی ارکان کو ذمہ داریاں دیں گے۔نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ باتوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، گڈ گورننس سے خود کو ثابت کریں گیاوراپنے ویڑن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، ہم اپنے پلان کو کو عملی طور پر لاگو کرکے دوربارہ میدان میں اتریں گے۔

 

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سندھ سے براہ راست منتخب شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دو نشستوں پر مدثر سحر کامران اور شرمیلا فاروقی کامیاب قرار پائیں۔شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر انتخاب میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

 

ن لیگ کا خیبرپختونخوا میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

پشاور(سی ایم لنکس)مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر ن لیگ خیبر پختون خوا انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام نومنتخب 9 ارکان شریک ہوئے۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کے پی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن کے ارکان خیبر پختون خوا کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔

 

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا وزیرِ اعلیٰ کیلئے امیدوار لانے کا اعلان

پشاور(سی ایم لنکس)خیبر پختون خوا میں اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے امیدوار لانے کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار لائیں گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی امیدوار لائیں گی، امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔صوبیہ شاہد نے یہ بھی کہا ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور کام کرے گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85698