Chitral Times

Nov 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کاریکارڈ مانگ لیا

Posted on
شیئر کریں:

گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کاریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہراعجاز نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ تمام 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا پبلک کیا جائے، قوم کو بتایا جائے کس بجلی گھر نے اپنی صلاحیت کے مطابق کتنی بجلی پیدا کی، آئی پی پیز کو ادا کی کیپسٹی پیمنٹس کا ریکارڈ بھی پبلک کیاجائے، آئی پی پیز کی پیداواری لاگت کا ڈیٹا عوام کے سامنے رکھا جائے۔سابق نگران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ آئی پی پیز میں سے 52 فیصد پلانٹس سرکاری ملکیت میں ہیں، سرکاری آئی پی پیز 50 فیصد سے کم بجلی پیدا کر رہی ہیں، اس بدانتظامی کے سو فیصد قیمت صارفین سے بلوں میں ادا کرتے ہیں، باقی 48 فیصد آئی پی پیز 40 خاندانوں کی ملکیت ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ باقی آئی پی پیز 50 فیصد کی صلاحیت سے چل رہے ہیں، آئی پی پیز 21 سو ارب سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس وصول کر رہیں، صارفین سے فی یونٹ 24 روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں چارج کئے جارہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر توانائی براہ کرم 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا شئیر کردیں، ان آئی پی پیز نے کتنی بجلی پیدا کی کتنے روپے فی یونٹ اور کتنی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ آئی ہے، بطور صارف ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ ہم سے کتنے پیسے لئے جاتے ہیں۔گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات سے آگاہ ہیں آئی پی پیز پاکستان کو بچانا ہے جو م ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، بجلی کی اصل قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہئے، ہم سب اس بات سے بے خبر ہیں کہ بدانتظامی اور بدعنوانی کے نام پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کچلنے کی وجہ سے ہمیں کس طرح لوٹا جا رہا ہے۔

 

تحریک لبیک کا فیض آباد پر دھرنا، شہریوں کی مشکلات اورعوام کی رائے

راولپنڈی(سی ایم لنکس)13 جولائی کو لیاقت باغ سے فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنے کا آغاز کیا گیا۔تحریک لبیک کی جانب سیتین شرائط کو بنیادبنا کردھرنا دیا جارہا ہے،شرائط میں فلسطین کوامدادمہیا کرنے کیساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات پرپابندی سرفہرست ہے۔دھرنے سے قبل ہی این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک آٹھ امدادی کھیپ فلسطین کو بھجوائی جا چکی ہے جبکہ متعدد اسرائیلی مصنوعات پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے،ٹی ایل پی کی شرائط پر قبل از وقت ہی عمل درآمد ہو چکا ہے۔روڈ بلاک ہونے اورگھنٹوں تک ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہ ہیاس حوالے سے عوام نے اپنے غم و غصیکا اظہارکرتے ہوئیکہا کہ دھرنے کا مقصد محض عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں،یہ کس مقصد کے لیے بیٹھے ہیں کیونکہ دھرنے کی شرائط تو پہلے سے ہی پوری کی جا چکی ہیں۔دھرنے کی وجہ سے مریض وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے اور متعدد لوگوں کو دفتر جانے کے لییبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کل ایمبولنس وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ پائی کیونکہ تمام راستے بند تھے۔اس دھرنیکی وجہ سے اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے تمام راستے بند ہیں اور عوام کو بہت مشکلات کا درپیش آ رہی ہیں۔فلسطینیوں کو امدادی کھیپ توپہلیہی بھجوائی جا رہی ہیتواس دھرنیکا مقصد سمجھ نہیں آتا،حکومت فلسطین کے ساتھ دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
91034