گولین گول ہائیڈوپاوراسٹیشن سے ڈاون ڈسٹرکٹ کیلئے بجلی کی ترسیل بحال کردی گئی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گولین گولین ہائیڈل پاوراسٹیشن سے ڈاون ڈسٹرکٹ کیلئے بجلی کی ترسیل تقریبا تین مہینے بعد دوبارہ بحال کردی گئی . زرائع کے مطابق جمعرات کے دن سہ پہر تین بجے بجلی تمرگرہ گرڈ اسٹیشن تک پہنچادی گئی ہے . جس کی وجہ سے آج سہ پہر چترال شہر و باقی علاقوںمیں بجلی کی سپلائی تقریبا تین گھنٹے بند رہی .
یادرہے کہ گزشتہ سردیوںمیں شدید برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ پر ٹاورز گرنے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی ڈاون ڈسٹرکٹ دیر، تمرگرہ وغیرہ کیلئے معطل تھی.جس کی بحالی کے دوران دو مزدور بھی جان بحق ہوئے.
دریں اثنا بعضذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ تک بجلی کی بحالی کے بعد چترال میں بھی دوبارہ لوڈشیڈنگ کاعندیہ دیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق قومی لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق چترال میں بھی لوڈشیڈنگ کی جائیگی. تاہم پیسکو ذرائع سے اس کی تصدیق فلحال نہ ہوسکی ہے .