
گولین گول پاورہاوس سے ہفتہ کی صبح 6بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے بجلی بند رہیگی۔ایس ڈی اوپیسکو
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گولین ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن میں پاؤر چینل کی ضروری صفائی کے لئے واپڈا نے چوبیس گھنٹے کی پرمٹ حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دن بجلی صبح 6بجے سے اتوار کی صبح تک بند رہے گی۔جس کے نتیجے میں لوئر اوراپرچترال جہاں تک گولین کی بجلی پہنچی ہے معطل رہے گی۔ ایس ڈی او پیسکو چترال سب ڈویژن نادر شاہ نےچترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ حال ہی میں سیلاب آنے کے بعد پاؤر چینل کی صفائی ناگزیر ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی بندش ایک دن کے لئے ہے لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ ہفتے کی شام کو بجلی کی سپلائی بحال ہو۔

