Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول بجلی گھر سے 22دسمبرسے 25دسمبرتک بجلی بند رہیگی … پیسکو حکام

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)‌پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پسیکو)کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق گولین گول سے چترال کو ملنے والی بجلی 22دسمبر کی صبح 7 بجے سے 25 دسمبر کی سات بجے تک یعنی 72گھنٹوں‌کیلئے بند رہے گی . یہ اطلاع لوئیر چترال کے ساتھ سب ڈویژن مستوج پر بھی ہوگی . یعنی بہتر گھنٹوں‌کیلئے چترال کےساتھ سب ڈویژن مستوج کی بجلی بھی بند رہیگی . چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق یہ بندش جوٹی لشٹ میں‌ایک بڑا ٹرانسفرمیرنصب کرنے کیلئے کیا جارہاہے . واپڈ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی اس بندش کیلئے متعلقہ حکام سے پہلے ہی اجازت لی گئی ہے .انھوں نے بتایا کہ جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن میں‌ 10/13MVA ہیوی ٹرانسفرمیرکو تبدیل کیا جارہا ہے . جس پر تین دن لگے گا.
golen gol hydro power notice


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
17054