
گولین گول بجلی گھر سے رائیلٹی کی مد میں چترال کو رعائتی نرخ پر بجلی دی جائے۔۔ حاجی محمد ظفر
دوبئی (چترال ٹائمز رپورٹ ) دوبئی میں مقیم چترال کی معروف سماجی شخصیت اوراورسیز چترالیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ظفر نے گو لین گول ہائڈرو پاور پر وجیکٹ مکمل ہو نے پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے اس پر و جیکٹ کے لئے کام کر نے والے تما م اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی مدد اور انتھک کو ششوں کے نتیجے میں یہ اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہو گیا ہے۔ اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ حسب وعدہ اس پا ور ہا ہ س سے پو رے چترال کو بجلی دی جا ئے خا ص کر اپر چترال کو اس سے محروم نہ ر کھا جا ئے اور را ئیلٹی کی بنیاد پر بجلی کا بل بھی ادا کی جا ئے جیسا تر بیلہ اور دو سرے علاقوں میں بجلی کی رائیلیٹی دی جا تی ہے ۔