Chitral Times

Apr 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین سیلاب؛ تین مہینے گزرگئے، حکومت بحالی میں ناکام، این جی اوز کوکام کرنے دیا جائے..احمدخان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ویلج کونسل کوغوزی سے تعلق رکھنے والے سابق جنرل کونسلر احمد خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ گولین گول میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے این جی او ز پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے تاکہ برغوزی گاؤں کے متاثریں کو ریلیف مل سکے جوکہ ابپاشی کا پانی بند ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا شکار ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ برغوزی گاؤں میں لوگوں کی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے جہاں فصل، سبزی اور پھلدار اور غیر پھلدار درخت خشک ہوگئے اور علاقے میں سبزہ ختم ہونے کی وجہ سے بیل گائے اور مال مویشی بھی ختم ہوگئے ہیں جبکہ اس علاقے کی 100فیصد آبادی کا دارومدار زراعت پر تھا۔ احمد خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ خشک سالی سے متاثرہوا تھا لیکن مختلف این جی اوز نے علاقے میں آکر پانی کی بحالی اور ریلیف کے سامان کی تقسیم کے ذریعے ان کو ذیادہ متاثر ہونے سے بچالیا تھا لیکن اب حکومت کی طرف سے این جی او ز پر مبینہ طور پر عائد پابندی سے علاقے کے مکین سخت پریشا ن ہیں جبکہ حکومت خود بھی ابھی تک ریلیف کی مد میں کچھ نہیں کرسکی ہے.
victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 55

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 19

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 20

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 25

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 16

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 9
Golan flood affectees and affected infrastructure chitral1

Golan flood affectees and affected infrastructure chitral11

Golan flood affectees and affected infrastructure chitral3

golan flood and chitral scouts relief items and free medical camp 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26335