
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج میں مختلف سکولوںکے طلباءکے مابین ادبی مقابلے
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے ہدایت کی روشنی میںگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج میں مختلف سکولوںکے مابین ادبی مقابلے کا انعقاد کیا گیا .جس میںطلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول مستوج عطاء اللہ کے زیر نگرانی منعقدہ اس ادبی مقابلے میںگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے علاوہ جی ایچ ایس سنوغر، جی ایچ ایس بالیم، جی ایچ ایس چوئنج اور جی ایچ ایس بانگ یارخون کے طلبہ کے درمیان مقابلے ہوئے .
مقابلے کے نتائج کے مطابق انگریزی ، اردو تقاریر اور کوئز میں جی ایچ ایس ایس مستوج کے طلباء فاتح رہے ، اسی طرح تلاوت اور نعت کے مقابلے جی ایچ ایس سنوغر کے طلباء نے جیت لیئے، ملی نعمہ جی ایچ ایس بالیم، مضمون نویسی میں جی ایچ ایس بانگ اورقومی ترانے جی ایچ ایس چوئنچ کے طلباء اپنے نام کرلئے. مختلف سکولوں کے ہیڈماسٹرصاحبان اور اساتذہ نے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کی . اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنپسل عطاء اللہ نے کہا کہ نصابی سرگرمیوںکے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوںکے انعقاد کا مقصد طلبہ میںمقابلے کا رجحان پیدا کرنے کے ساتھ ان کی چھپی ہوئی صلاحتیوںکو نکھارنا بھی ہے تاکہ وہ مقابلے کے اس دور میں کسی سے پیچھے نہ رہے. انھوںنے تمام سکولوںکے ہیڈ ماسٹر صاحبان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوںکو بھی شیڈول کے مطابق منعقد کرنے پر زور دے رہی ہے تاکہ طلباء میں صحت مند سرگرمیوںکو فروع دیا جاسکے . انھوں نے اس سلسلے میں تعاون اور رہنمائی پر محکمہ ایجوکیشن چترال کے ذمہ داروں کی کاوشوںکو بھی سراہا .