گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی طالبہ اُمیمہ فداکا اعزاز
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کے ایف ایس سی پارٹ سیکنڈ کی طالبہ اُمیمہ فدادخترفدامحمد ساکن چمرکن(اکاونٹ آفیسرپی ٹی سی ایل چترال) نےصوبہ بھرکے کالجوںکے طالبات کے مابین تقریری مقابلوںمیں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے . جس کا اہتمام نیشنل اکاونٹبیلٹی بیورو(نیبٰ) نے کیا تھا. گزشتہ دنوں انسدادبدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر گورنرہاوس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کے ہاتھوں انھیںایوارڈ اورنقد انعامات سے نوازا گیا.