
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسزچترال کے دولیکچررز اور ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی اگلے گریڈوں میں ترقی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کے سفارشات کی روشنی میں ہائیر ایجوکیشن کے متعدد لیکچررز اور پروفیسرز کی ترقی کے احکامات جاری کی ہے۔ جن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز (کامرس کالج ) چترال کے تین پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں حسین اللہ کو اسٹنٹ پروفیسر سے گرڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دید گئی ہے اسی طرح حافظ اجمل سید اور محمد نظر کو گریڈ 18میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔