Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کا تبالہ فورا منسوخ کیا جائے۔ پی ٹی سی  قرارداد 

Posted on
شیئر کریں:

گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کا تبالہ فورا منسوخ کیا جائے۔ پی ٹی سی  قرارداد

چترال ( چترال ٹائمزرپورت ) پرینٹز ٹیچرز کونسل (PTC) گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کا اجلاس زیر صدرات مولانا اسرار الدین الہلال ممبر PTC منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا اسرارالدین کے علاوہ الطاف حسین(ممبر) حسین احمد (ممبر) ، رحمت (ممبر) جبکہ چترال میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین رفیع اللہ نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔

 

اجلاس کا واحد ایجنڈا موجودہ پرنسپل فضل سبحان کی اچانک اور بے وقت تبدیلی پر غور کرنا تھا۔ اجلاس اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ فضل سبحان نے اپنی تقرری سے لیکر اب تک جس جانفشانی سے سکول کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کیا،وہ اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آیا۔ بحیثیت پرنسپل سکول کو چترال کے بڑے بڑے نامور سکولوں کے صف میں کھڑا کیاجب کہ اس سے قبل سکول کا معیار اس سطح پر نہیں تھا۔ فضل سبحان نے بحیثیت پرنسپل نہ صرف کوالٹی ایجوکشن کو یقینی بنایا بلکہ مختلف غیر سرکاری اداروں اور سرکاری اداروں کے ساتھ رابط کاری کو بھی یقینی بنایا۔

 

سکول کو مالی طور پر مستحکم کیا۔ سکول کی تزئیں آرائش کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹری، لائبری، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں اور طالب علموں کے لئے تجرباتی دوروں کو رواج دیا،جو اس سے قبل سکول ھٰذا میں ناپید تھے۔ سکول میں enrolmentکو بہتر بنایا، حاضری کی شرح کو 100 فیصد تک لے کر گیا، غریب اور نادار طالب علموں کے بورڈنگ کی قیام اور امداد کانظام بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں سکول کو مزید مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے کمیونٹی کی شمولیت بھی یقنی بنائی اور تمام سٹیک ہولڈوروں کی آراء سے سکول کے لئے منصوبہ بندی جیسے کاموں کی بنیاد رکھی۔ اسوقت ایسے بہت سارے منصوبے Pipeline میں ہیں جن پر عملدرآمد سے سکول ایک مثالی سکول بن سکتا ہے۔

 

کونسل نے اس امر پر خدشات کااظہار کیا کہ اس وقت موجودہ پرنسپل کی تبدیلی ان تمام منصوبوں کو جو سکول کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تر تیب دئے گئے ہیں، سب کے سب ادھورے رہ جائیں گے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد نہں ہوسکے گا۔ طویل گفتگو کے بعد اجلاس نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر کے مطالبہ کر تا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال بلا تاخیر سیکرٹری ایجوکشن اور ڈائریکٹر ایجوکشن سے رابطہ کر کے موجودہ پرنسپل فضل سبحان کے تبادلے کو منسوخ کرائیں تا کہ ان تمام منصوبوں پر عملدر آمد مکمل ہوسکے۔

سیکرٹری ایجوکشن اور ڈائریکٹر ایجوکشن سے مطالبہ ہے کہ سکول ہذا اور غریب بچوں کے بہترین مفاد میں پرنسپل کا تبادلہ منسوخ کیا جائے-۔
اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89944