Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر خیبرپختونخوا کا چترال کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت، کھلاڑیوں میں ٹرافی اورانعامات تقسیم کی

Posted on
شیئر کریں:

گورنر خیبرپختونخوا کا چترال کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت، کھلاڑیوں میں ٹرافی اورانعامات تقسیم کی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا نے یونیورسٹی آف پشاور میں اتوار کے روز چترال کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے گراؤنڈز کی عدم موجودگی افسوس ناک ہے۔ حکومت نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان بنانے پر توجہ دے۔ صوبے میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی اور لاہور میں مختصر عرصے میں اسٹیڈیمز کی تعمیر نو مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ملک کا نام روشن ہوگا، اور حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات کرے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے چترال میں کھیلوں کے فروغ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں گے۔انہوں نے چترال ہنٹر کلب کی انتظامیہ اور بالخصوص شاہد خان شنواری کو بھی مبارکباد پیش کی.

 

 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرر کیجانب سے خواتین اسٹوڈنٹس کو ہراساں کرنیکے واقعہ پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرر کیجانب سے خواتین اسٹوڈنٹس کو ہراساں کرنیکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے. گورنر نے کہا ہے کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور یونیورسٹی حکام معاملہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنائیں، ایک استاد کیجانب سے نازیبا حرکات کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، ایسے شرمناک واقعات خواتین کو تعلیم اور سماجی سطح پر پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہیں،

 

گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی روایت و اقدار ایسے شرمناک واقعات کی کسی صورت اجازت نہیں دیتے، اعلٰی تعلیمی اداروں میں نوجوان مستقبل کو تباہ کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے، ایسے شرمناک واقعات اعلٰی تعلیمی اداروں کی ساکھ و تعلیمی معیار پر سوالیہ نشان ہیں، بدقسمتی سے صوبائی حکومت کو یونیورسٹیوں میں بھرتیوں کے علاوہ کسی معاملات میں دلچسپی نہیں رہی.

 

chitraltimes governor kp chief guest in chitral cricket tournament 2

 

 

chitraltimes governor kp chief guest in chitral cricket tournament 1

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
99199