گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیئے تاجکستان کے ختلون ریجن کے گورنر داولت علی سید سے ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیئے تاجکستان کے ختلون ریجن کے گورنر داولت علی سید سے ملاقات
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیئے تاجکستان کے ختلون ریجن کے گورنر داولت علی سید سے ملاقات کی، فیصل کریم کنڈی صوبہ کے پہلے گورنر ہیں جنہوں نے 32 سالوں میں پہلی مرتبہ تاجکستان کے نائب وزیر اعظم اور ختلون ریجن کے گورنر سے دورہ تاجکستان کے دوران اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کی اہم کاروباری اور حکومتی شخصیات شریک تھیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تاجکستان کا ختلون ریجن افغانستان سے انتہائی قربت کے باعث پاکستان سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے پشاور، خیبرپختونخوا اور ختلون کے تاجروں کے لیئے ان دونوں علاقوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں انہوں نے گورنر ختلون اور دیگر حکام کو دعوت دی کہ وہ پشاور آئیں وہاں کی کاروباری شخصیات سے ملیں تاکہ دونوں علاقوں کے عوام کو معاشی ترقی کے مواقع بھی میسر ہوں اور سیاحت کو بھی فروغ ملے،
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ چونکہ ختلون اور خیبرپختونخوا کے درمیان صرف تین کلومیٹر افغانستان کا علاقہ ہے لہذا ہمارا مذہب۔ کلچر مشترک ہے اور ہم پشاور اور ختلون کو سسٹر اضلاع کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرغستان، تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان بجلی کی فراہمی کے عظیم منصوبے CASA1000میں بھی ختلون ریجن شامل ہے ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کا یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا گورنر ختلون داولت علی سید نے کہا کہ پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبہ کے گورنر کے جزبات۔ صوبہ میں تجارت سیاحت اور معاشی ترقی کے لیئے ان کا وڑن لائق ستائش ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پہلے گورنر کو یہاں آمد پر جہاں ہم خوش آمدید کہتے ہیں وہیں ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ یہ دورہ صرف ذاتی سیاحت تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ہماری کاروباری شخصیات کو اپنے صوبہ کے پی کی دعوت لائق ستائش اور اپنے وطن اور صوبہ کے ساتھ ساتھ ریجن کی ترقی کی قابل ستائش سوچ کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہمارے ملک کا ایک اعلی سطحی وفد پشاور کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خصوصی سووینیئر بھی پیش کیا
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبے میں معروف صنعتی گروپ ایوسٹو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبے میں معروف صنعتی گروپ ایوسٹو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا گروپ کے ڈائریکٹر سرمایہ کاری بیجن اذونو نے ان کے وفد کا استقبال کیا وفد میں معروف کاروباری شخصیت شہباز ظہیر، رکن صوبائی اسمبلی ارباب ذرک خان اور دیگر کاروباری شخصیات شامل تھیں اس موقع پر انہیں ایسوسٹو انڈسٹریز کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا گیا مذکورہ گروپ بیورجز، بینکنگ، میٹ، بس مینوفیکچرنگ، ہاؤس ہوکڈ اپلائنسز اور انٹرنیٹ کی فراہمی سمیت متعدد شعبہ جات میں کام کر رہا ہے اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر انویسٹمنٹ نے گورنر خیبر پختونخوا اور ان کے وفد کو ادارہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان مذہبی رواداری دوستی اور اسلامی کلچر کے نہ ختم ہونے والے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں 32 سال میں خیبرپختونخوا کے پہلے گورنر کے طور پر دوشنبے کا دورہ کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور میری یہ خواہش ہے کہ ہم اس دورے سے دونوں ممالک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے لیئے دور رس اثرات کے فوائد حاصل کریں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کے لیئے معاشی خوشحالی بنیادی عنصر ہے معاشی آسودگی کے بغیر قوموں اور ریاستوں کا ترقی کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختون خوا کے سرمایہ کاروں کے لیے تاجکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اسی طرح تاجکستان کے تاجر پاکستان اور خیبر پختونخوا آکر سرمایہ کاری کریں اس سے نہ صرف دونوں ممالک میں کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ عوام بھی خوشحال ہوں گے اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں نوجوانوں اور خواتین کی ترقی انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنا ان کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے پاکستانی وفد کو آکیا ایوسٹو آٹوموبائل انڈسٹری کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں بسوں کی تیاری کے تمام مراحل مکمل کیئے جاتے ہیں گورنر خیبرپختونخوا نے ایسٹو گروپ کے وفد کو خیبرپختونخوا کے دورے کی بھی دعوت دی