Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلیات سنو فیسٹیول کا انعقاد، تین دن جاری رہیگا، مختلف سنو مقابلے ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

تین روزہ فیسٹیول میں مختلف سنو مقابلوں سمیت میوزیک نائٹ، بون فائر اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، ملک بھر سے سیاح گلیات کے سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے پہنچ گئے۔
.

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے گلیات سنو فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز ہو گیا، فیسٹیول میں ملک بھر سے سیاحوں کی کثیر تعداد فیسٹیول سے محظوظ ہونے گلیات پہنچ گئی، تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، بائیکرز، سنو ہائیکنگ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، رسہ کشی، سنو فٹبال، کیمپنگ، وی لاگ مقابلے، فوڈ سٹالز، سنو کارٹونز، جیپ ریلی سمیت دیگر مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سیاحوں کو اس فیسٹیول سے محظوظ ہونے کیلئے موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نامور گلوکار علی عظمت، عمیر جاسوال اور فنکار حمزہ علی عباسی شرکت کرینگے، موسیقی نائٹ کا اہتمام تیسرے روز کیا جائے گا، تین روزہ فیسٹیول میں سنو کے مختلف مقابلوں کا انعقاد مختلف مقامات نتھیاگلی، ایوبیہ، ڈونگا گلی، خانسپوراور مشک پوری ٹاپ پر جاری ہے جس کا مقصد گلیات سفر کرنے والے سیاحوں کو تمام مقامات کی سیر و تفریح سمیت گلیات کے خوبصورت مقامات سے لطف اندوز کرانا ہے،فیسٹیول میں آئی خاتون سیاح شہناز شاہ کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں گلیات سنو فیسٹیول کے انعقاد سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ایسے ایونٹ کے انعقاد سے ملکی و غیر ملکی سیاح کثیرتعداد میں ان مقامات کا رخ کر ینگے، فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد سیاحوں کو موسم گرما کے علاوہ موسم سرما میں بھی ان مقامات کی جانب رخ کروانا ہے تاکہ سیاح پورا سال یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔
………………………….
.

گلیات سنو فیسٹیول سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے اچھا اقدام ہے،سپیکرمشتاق غنی
.
دریں اثنا سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کہاکہ گلیات سنو فیسٹیول کا کامیاب انعقاد سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے اچھا اقدام ہے، صوبائی حکومت صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ موجودہ سیاحتی مقامات کیساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات ہزارہ اور دیگر ڈویژن میں بنائے جائیں جس کیلئے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ٹورازم کارپوریشن دیگر اداروں کیساتھ مل کر صوبے میں کام کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلیات سنو فیسٹیول کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر انہوں نے ایوبیہ کے مقام پر فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا اور فیسٹیول میں مختلف سنو گیمز میں شریک شرکاء سے ملاقات بھی کیا، تفصیلات کے مطابق گلیات کے پرفضا مقام نتھیاگلی میں موسم سرما میں گلیات سنو فیسٹیول میں شرکت کیلئے سیاح امڈ آئے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے گلیات کے مختلف مقامات نتھیاگلی، مشک پوری، ایوبیہ اور کوزہ گلی میں سنو فیسٹیول کی مختلف گیمز کا انعقاد کیا گیا تاہم رات کو نتھیاگلی میں موسیقی نائٹ میں گلوکارہ لیلا خان سمیت مختلف گلوکارہ کاروں کی پرفارمنس نے فیسٹیول کی رونقیں بڑھا دیں، گلیات سنو فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی تاہم اختتامی تقریب سے قبل کواڈ بائیکس اور جیپ ریلی کا کوزہ گلی سے نتھیاگلی تک انعقاد بھی کیا جائے گا، تین روزہ فیسٹیول کے دوسرے روز گلیات کے پرفضا مقام پر سنو فیسٹیول کیلئے سیاحوں کی کثیر تعداد نے رخ کیا تاہم فیسٹیول میں کھیلی جانے والی سنو گیمز سکینگ، بائیکرز، سنو ہائیکنگ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، رسہ کشی، سنو فٹبال، کیمپنگ، سنو کارٹونزسمیت دیگر مقابلوں میں 100 سے زائد ملک کے مختلف شہروں سے شرکاء نے حصہ لیا، جنہوں نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو سراہا، شرکاء کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں ایسے فیسٹیول کے انعقاد سے سیاح نہ صرف ان مقامات کا رخ کرینگے بلکہ فیسٹیول میں مختلف سرگرمیوں میں شریک ہو کر لطف اندوز ہونے کا موقع بھی میسر آئے گا، فیسٹیول میں شریک شرکاء کیلئے نتھیاگلی میں موسیقی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیاتھا، فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج نتھیاگلی میں منعقد ہو گی۔
Galiat snow festival 2nd day 5

Galiat snow festival 2nd day 4

Galiat snow festival 2nd day 3

Galiat snow festival 3

Galiat snow festival 2

Galiat snow festival 2nd day 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31603