Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت شندور روڈ کی بندش، مسافروں کے ساتھ تاجر بھی مشکلات کا شکار، فوری برف ہٹانے کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

گلگت شندور روڈ کی بندش، مسافروں کے ساتھ تاجر بھی مشکلات کا شکار، فوری برف ہٹانے کا مطالبہ

 

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) گلگت شندور روڈ کی مسلسل بندش کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مگر این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

 

معروف سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان نے گلگت-چترال روڈ سے برف ہٹانے اور سڑک کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش ہیں، جس کے باعث علاقے کے عوام کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کو متعدد بار اس مسئلے کی جانب متوجہ کیا گیا، لیکن تاحال کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے منتخب نمائندوں اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سڑک کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 

عوامی حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد بحالی کے اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
98608