Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت بلتستان میں برفانی چیتے اوراسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پروگرام کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ ) عالمی ماحولیاتی سہولت کے ادارے جیف کی مالی معاونت سے یہ منصوبہ “پاکستان میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ” کا گلگت بلتستان میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اِس سلسلے میں آج ایک مقامی ہوٹل میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ سیکریٹری اگریکلچر، لائیوسٹاک اور فشریزگلگت بلتستان خادم حسین سلیم اِس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اِس تقریب کا انعقاد وزارتِ موسمیاتی تبدیلی حکومتِ پاکستان ، اقوامِ متحدہ کا ترقیاتی ادارہ اور سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے اشتراق سے کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹرسنو لیپرڈ فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد علی نواز نے استقبالیہ خطاب میں اِس پراجیکٹ کے پس منظر، خدوخال اور اہداف کے بارے میں تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے بتایا کی اِس منصوبےکاعمومی مقصد پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں وسیع پیمانے پر برفانی چیتے اور اُسکے شکارجانوروںکیبقاءاور اِنکے مسکن کو حامِل خطرات کو کم کرنا، اورپائیدارقدرتی وسائل کےانتظام کو فروغدیناہے۔
سید محمود ناصر انسپیکٹر جنرل فارسٹ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی حکومتِ پاکستان و نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں برفانی چیتے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کو قائم رکھنے میں برفانی چیتے کا اہم کردار ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ موسمی تبدیلی برفانی چیتے کی بقاء کو لاحق خطرات میں سے سب سے اہم ہے۔ موسمی تبدیلی کے باعث گلیشیر بہت تیزی سے پِگل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آباد کاری اور زراعت کا رجہان بلند پہاڑی مقامات کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے مقامی آبادی کے لئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن اور دیگر اِداروں کے اقدامات کو سراہا۔ جِن میں بھیڑ بکریوں کی ویکسینیشن اور انشورنش کی سکیمیں شامل ہیں۔
اِس تقریب کے مہمانِ خصوصی خادم حسین سلیم سیکریٹری اگریکلچر، لائیوسٹاک اور فشریزگلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں اِس تقریب کو منعقد کرنے اور پراجیکٹ کی آگاہی اور مقاصد کی تفصیلات فراہم کرنے پر سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کاشُکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے برفانی چیتےاور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ ۔ اُنہوں نے اِس پراجیکٹ کے حوالے سے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ اِس پراجیکٹ کی بدولت برفانی چیتے کے مسکن اور وہاں کی مقامی آبادی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور گلگت بلتستان والڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ اِس پراجیکٹ میں مقامی آبادی کی معاشی اور معاشرتی فلاح کا خاص خیال کیا جائے اور اِس سلسلے میں عملی اِقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ مہمانِ خصوصی نے اپنے ادارے کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اِس پراجیکٹ کے نیشنل پراجیکٹ مینجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن جعفر الدین نے اِس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اِس پراجیکٹ کا مقصدچار اجزاءکےذریعےحاصل کیاجائےگا۔ جِس میں برفانی چیتے کو بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر مسکن کا تحفظ اور پائیدار استعمال ، جنگلی حیات کے لئے محفوظ شدہ علاقوں کا انتظام بہتر بنانا، مقامی لوگوں کی شراکت داری سے پائیدار ترقی اور برفانی چیتا اور اِس کے مسکن کے تحفظ کو یقینی بنانا اور بین الاقوامی تعاون، علم،شعور،بہتر نگرانی اورتشخیص کے ذریعے برفانی چیتے کا تحفظ شامل ہے۔
ریجنل پراجیکٹ مینجر حسین علی نے اِس منصوبے کی 2019 میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اِس پراجیکٹ کے بارے میں تعارفی ڈاکیومنٹری بھی دِکھائی گئی جس کو مہمانوں نے بہت سراہا۔
عاشق احمد خان نے تقریب کے مہمانِ خصوصی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں کئے گئے پراجیکٹس کے مقابلے میں یہ پراجیکٹ وسیع علاقے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں سرانجام دے گا۔۔ اُنہوں نے خادم حسین سلیم کی جانب سے اِس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے تعاون پیش کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔
PSLEP Event gilgit 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
17949