گلگت ، ہیلی چوک سے شروع ہونے والی روڈ توسیعی منصوبے کو زیرو پوائینٹ امپھری تک وسعت دی جائے۔۔مولانا رحمت اللہ
گلگت( چترال ٹائمز رپورٹ)گلگت شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک لوڈ بردار ٹرک اور ڈائریکٹ غذر جانے والی ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے بلکہ ان کو ریور ویو سے گزارا جائے۔موجودہ روڈ توسیعی منصوبے کو صرف ایم پی چیک پوسٹ غزنوی چوک سونیکوٹ تک محدود نہ رکھا جائے۔اس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور رش میں کمی واقع ہوگی اور شہر کے حسن میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات و نشریات جمعیت علماء اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے غزنوی چوک اور الصباح چوک سونیکوٹ کے عوام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انھوں نے الصباح چوک پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ریورویو ویو روڈ پر کئی سرکاری دفاتر ہسپتال اور سکولز واقع ہیں روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے آئے دن ٹریفک کے جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں خصوصاََ الصباح چوک پر روڈ اتنا تنگ ہے جہاں خواتین بزرگ اور سکول کے بچوں کا روڈ کراس کرنا پل صراط پار کرنے کے مترادف ہے۔سونیکوٹ کے ذمہ داروں کے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریک میں شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے۔اس کی سب سے بڑی مثال شہر کے تمام لنک روڈز کا کارپیٹنگ ہونا ہے۔اس وقت بھی جوٹیال ہیلی چوک سے ایم پی چیک پوسٹ تک روڈ کے توسیعی کام جاری ہے۔عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔پورے ریور ویو کو امپھری زیروپوائینٹ تک توسیع کرکے ڈبل روڈ بنایا جائے۔ضلع غذر جانے والی ہیوی ٹریفک کو اسی سے گزارا جائے اس وقت گلگت شہر میں کلمہ چوک سے گھڑی باغ تک ایک کلومیٹر کا راستہ آدھا گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ریورویو روڈ کو وسعت دینے سے شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔اور عوام کا سٹی ہسپتال شہید سیف الرحمن ہسپتال اور دیگر دفاتراور سکولوں میں پہنچنا آسان ہوگا اور ٹریفک حادثات میں بھی کمی ہوگی۔توسیع سے برلب دریا ریور ویو روڈ پاکستان کا خوبصورت روڈ بنے گا۔ اس سے شہر کے حسن مین اضافہ ہوگا۔