گرم چشمہ گبور روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، آڑتالیس گھنٹوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر
گرم چشمہ گبور روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، آڑتالیس گھنٹوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ برفباری کے بعد گرم چشمہ گوبور روڈ کی بندش اور برف ہٹانے کے کام میں سست روی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیکر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے گبور کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گبور سڑک سے ہیوی مشینری کے زریعے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ تاہم موسمی حالات اور سلائڈنگ کے پیش نظر کام میں مشکلات پیش ارہے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق یہ کام 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اور اس کا دوسرا جائزہ این ایچ اے حکام کے ساتھ جلد ترتیب دیا جائے گا۔عوام کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔اور ڈپٹی کمشنر خود برف ہٹانے کے کام کی نگرانی کررہے ہیں، اور ساتھ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران بھی متحرک ہیں۔