گرم چشمہ کے جوان اورانکی حاملہ بیوی کی تہرے قتل کے ملزم دیرکوہستان سے گرفتار
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے گرم چشمہ کے رہائشی جوان اور ان کی حاملہ بیوی کی تہرے قتل کے ملزم کو دیر کوہستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ چترال کے اہلکار نے بتایاکہ سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر احمد کی قیادت میں چترال پولیس کی خصوصی پارٹی نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے جسے چترال لایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہے کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے جعلی شناختی کارڈ میں اپنے آپ کوضلع سوات کا باشندہ کا ظاہر کرکے مقتول کے گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی ملزم کی گرفتار ی کے بعد دوسرے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کسی بھی وقت ممکن ہے جس سے تفتیش کا عمل عدالتی ریمانڈ کے بعد شروع ہوجائے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے گرم چشمہ کے ایژ گاؤں کے وقار احمد عرف شہنشاہ کو ملزم نے اپنی گاڑی میں لفٹ دے کر چترال شہر لاتے ہوئے شالی گاؤں کے قریب گولی مارکر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل مقتول شہنشاہ نے ملزم کے رشتہ دار لڑکی تسلیمہ بی بی کو ان کے گاؤں دیر کوہستان سے بھگاکر اپنے گاؤں لاکر شادی کی تھی جوکہ اب امید سے تھی اور اس مہینے ڈلیوری متوقع تھی۔
.
مرکزی ملزم پولیس کی حراست میں
.
دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال گرم چشمہ روڈ پرگزشتہ دنوں وقوع پذیر اندھے قتل کے ملزم کوگرفتارکرنے پرچترال پولیس اورخصوصی طور پر ڈی پی اوچترال وسیم ریاض کی کاوشوںکوسراہا ہے . اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ باقی ملزمان کو بھی گرفتارکرکے انھیں کیفرکردارتک پہنچانے میں کرداراداکریںگے .
.
مقتول شہنشاہ کی فائل فوٹو
.
نوماہ کابچہ جو مقتولہ ماںکے پیٹ میں مردہ پایا گیا،