
گرم چشمہ میںمکانات کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ، جمع پونجی ملبے تلے دب گئے
گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز)گرم چشمہ میںمکان کا چھت گرنے سے گھر کا مالک زخمی جبکہ باقی مکین معجزانہ طور پر بچ گئے . تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوںسے بارش اور برف باری کے نتیجے میں گرم چشمہ کے گاوںایژدوابہ میںکریم نامی شخص کے مکانات زمین بوس ہوگئے جس کے نیچے دب کر گھر کا مالک کریم زخمی اور اس کا ایک ٹانگ ٹوٹ گیا ہے . زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچاکر داخل کردیا گیا ہے . عینی شاہدین کے مطابق کچی مکانات کی چھت دن کےوقت گرنے کی وجہ سے گھر کے باقی افراد بچ گئے ہیں. جو سردی سے بچنے کیلئے دھوپ میں بیٹھے ہوئے تھے. تاہم گھر کے تمام سامان اور خوراک ملبے تلے دب گئے ییں. چھت گرتے ہی فوکس ہیومنٹرین (اکاہ) کے رضاکارموقع پر پہنچ کر انھیںملبہ کے نیچے سے ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچانے میںمدد کی . مکانات زمین بوس ہونے کے بعد مکین کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبوہوگئے ہیں.
دریں اثنا علاقے کی سماجی کارکن اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی صوبیدار(ر) آمیر اللہ نے ضلعی انتطامیہ اورصوبائی حکومت سے پرزوراپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ فوری امداد کی جائے کیونکہ ان کی تمام جمع پونجی اور خوراک ملبے تلے دب کر تباہ ہوچکے ہیں.