
گرم چشمہ روڈ کےلئے جو پارٹی فنڈنگ کریگی، ووٹ اُسکو ملے گی ورنہ الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے – بازار یونین کا دوٹوک مؤقف
گرم چشمہ روڈ کےلئے جو پارٹی فنڈنگ کریگی، ووٹ اُسکو ملے گی ورنہ الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے – بازار یونین کا دوٹوک مؤقف
رپورٹ – خیر الدین شادانی
گرم چشمہ میں بازار یونین کے صدر اعتبار شاہ کی قیادت میں گزشتہ دن ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے بزرگ حضرات، ڈرائیور حضرات اور بازار یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گرم چشمہ روڈ کی خستہ حالی اور حکومتی عدم توجہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعتبار شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کرے گی، اسے لٹکوہ کے عوام کی مستقل حمایت حاصل ہوگی۔ بصورتِ دیگر، لٹکوہ کے عوام آئندہ تمام انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
اجلاس میں تمام شرکاء نے اس مؤقف کی تائید کی اور اعلان کیا کہ گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کو یقینی بنائے بغیر کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے، تاکہ منتخب نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور علاقے کے بنیادی مسائل حل کریں۔