Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ روڈ کی مرمت کا آغاز، سڑک کے مختلف حصوں سے ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ روڈ کی مرمت کا آغاز، سڑک کے مختلف حصوں سے ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری

گرم چشمہ ( خیرالدین شادانی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت کی کوششوں سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے گرم چشمہ روڈ کی باقاعدہ مرمت کا کام شروع کر دیا ہے، سالوں سے خستہ حال اس سڑک کی بحالی کے لیے اب وفاقی حکومت نے عملی اقدامات اٹھا لیے ہیں، جس سے مقامی باشندوں کو سفری سہولیات میں بہتری ملے گی اور علاقے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 

گرم چشمہ، جو اپنی قدرتی خوبصورتی، زرعی پیداوار اور سیاحتی مقامات کی وجہ سے مشہور ہے، سالوں سے انفراسٹرکچر کی عدم توجہی کا شکار تھا۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی تھیں، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چترال کے عوام کی آواز کو سن کر اس دیرینہ مسئلے کے حل کی طرف پیش قدمی کی ہے۔ اس ترقیاتی کام سے مقامی کاروباری حضرات، زمینداروں، طلبہ اور عام شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

 

یہ منصوبہ نہ صرف سفری سہولیات کو بہتر کرے گا بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ گرم چشمہ اپنے گرم پانی کے چشموں، سرسبز وادیوں اور منفرد ثقافتی ورثے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ بہتر سڑکوں کی تعمیر سے یہاں کے ہوٹل انڈسٹری، ٹرانسپورٹ بزنس اور دیگر کاروباروں کو بھی فروغ ملے گا، جس سے مقامی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

 

مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وفاقی حکومت نے چترال کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا آغاز کر دیا ہے، اور اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کے تحفظ اور بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے کوارڈنیٹر اورپی ایم ایل این کی ضلعی صدر عبد الولی خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت چترال کے سڑکوں کی ناگفتہ بہ صورت حال کے حوالے سے این ایچ اے حکام کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی جس میں گرم چشمہ روڈ کی مرمت کے حوالے سے بھی اقدامات اُٹھائے گئے تھے، جس کے بعد ڈائریکٹر نارتھ نے گزشتہ دن علاقہ کا دورہ کرکے سڑک کی ضروری مرمت اور صفائی کے حوالے سے متلقہ حکام کو ہدایت کی تھی۔

 

 

 

chitraltimes garamchashma road repair started 8

chitraltimes garamchashma road repair started 7

chitraltimes garamchashma road repair started 4

chitraltimes garamchashma road repair started 3

 

chitraltimes garamchashma road repair started 5

chitraltimes garamchashma road repair started 9

chitraltimes garamchashma road repair started 10

 

chitraltimes garamchashma road repair started 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99341