گرم چشمہ ؛ اویرک کندوجال روڈ پر عرصہ دراز کے بعد انتہائی ناقص انداز میں کام کا آغاز، کوئی بھی ادارہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے
گرم چشمہ ؛ اویرک کندوجال روڈ پر عرصہ دراز کے بعد انتہائی ناقص انداز میں کام کا آغاز، کوئی بھی ادارہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے
گرم چشمہ ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گرم چشمہ کے علاقے کندوجال کے لئے روڈ کا بنانے کا آج سے کوئی سات سال پہلے آغاز کیا گیا تھا، علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ چونکہ کندوجال سابق صوبائی وزیر سلیم خان کا آبائی گاؤں ہے اس لئے ان کی اقتدار کے دوران روڈ کی تعمیر سے لے کر لوگوں کی زمینات کی قیمتیں دینے تک سب کام بہت بہتر انداز میں ہوتا رہا۔ مگر پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد اس روڈ پر ہر قسم کا کام بند کردیا گیا۔ دو سال قبل اس روڈ پر لنک پل کے نام پر انتہائی غلط مقام پر پل تعمیر کرنے کا آغاز کیا گیا جس سے علاقے کو مستقبل میں بہت سارے خطرات کا سامنا کرنا ہوگا۔ مگر پل کی تعمیر آدھا بھی نہیں ہوا تھا کہ فنڈز ختم ہوگئے۔ پھر علاقے کے عوام پل کے لئے توڑے گئے سڑک کا عذاب مسلسل دو سال سے برداشت کررہے ہیں۔ اس سال فنڈز پھر سے آگئے ہیں مگر پل کی تعمیر کے بجائے غیر ضروری دیواریں تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور کام انتہائی ناقص ہورہا ہے جوکہ تصویروں میں نمایاں ہیں،
کام کرنے والے واحد مستری سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹھیکہ دار نے اس طرح کام کرنے کا بولا ہے۔ جس میں وہ 80 فیصد پتھر استعمال کررہا ہے اور صرف بیس فیصد ناقص کنکریٹ۔ علاقے کے لوگ ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو کے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس ناقص کام کا نوٹس لیا جائے اور معیار کے مطابق کام سرانجام دینے کے لئے ٹھیکہ دار کو ہدایت کی جائے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے ساتھ علاقے کے لوگوں کو جانی نقصان سے بھی بچایا جاسکے۔