گرم چشمہ، اہل سنت والجماعت اور اسماعیلی کمیونٹی معتبرات کاایک غیر معمولی اجلاس، تنازعہ مکمل افہام وتفہیم سے حل ہوا اور اس حوالے سے کوئی مسئلہ باقی نہیں رہا۔ اجلاس کااعلامیہ
گرم چشمہ، اہل سنت والجماعت اور اسماعیلی کمیونٹی معتبرات کاایک غیر معمولی اجلاس، تنازعہ مکمل افہام وتفہیم سے حل ہوا اور اس حوالے سے کوئی مسئلہ باقی نہیں رہا۔ اجلاس کااعلامیہ
گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز ) ہفتے کے روز گرم چشمہ کے ایک مقامی ہوٹل میں اہل سنت والجماعت اور اسماعیلی کمیونٹی معتبرات کاایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں کمیونٹیز کے درمیاں قصابی کے حوالے سے تنازعہ مکمل افہام وتفہیم سے حل ہوا اور اس حوالے سے کوئی مسئلہ باقی نہیں رہا۔ اجلاس کے بعد دونوں اطراف کے معتبرات کے دستخطوں سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق تمام فیصلہ جات منسوخ اور کالعدم کردئیے گئے۔ اہلسنت والجماعت کا متفقہ نمائندہ نصرت الٰہی اور اسماعیلی کمیونٹی کا نمائندہ پریذیڈنٹ لوکل کونسل جمیل احمد نے کی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں کمیونٹیز بھائی چارہ موجود ہے جس میں کوئی کمی نہیں آنے نہیں دیا جائے گا۔