
گرلزہائی سکول آوی کی طالبہ زکریا کا اعزاز، صوبے بھرکے مقابلوںمیں دوسری پوزیشن حاصل کی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آوی اپرچترال کی ہونہارطالبہ زکریا جنم دختر فرمان خان نے صوبائی سطح پر منعقدہ پینٹنگ کے مقابلے میں صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے . ان مقابلوںکا انعقاد نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو (نیب) نے کیا تھا اورمقابلے کی تھیم Role of people in prevention of Corruption تھا.جس میں پہلے مرحلے پرضلعی سطح پرمقابلے کرائے گئے پھرٹاپ پوزیشن ہولڈرزمیںصوبائی سطحپر مقابلے کرائے گئے . جس میں آوی مستوج کے اس ہونہارطالبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ثابت کردیا کہ چترال کے اسٹوڈنٹس کسی بھی فیلڈ میںپیچھے نہیںمواقع ملنے کی صورت میں اپنا لوہا منواناخوب جانتے ہیں.