Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گاہکوچ شہر کی صفائی اور گھوڑے کے مجسمے کی دُھلائی

Posted on
شیئر کریں:

 

تازہ خبر کے مطابق انتظامیہ نے ایکشن لیا ہے اور بلدیہ گاہکوچ کی طرف سے شہر کی صفائی کے ساتھ ساتھ بازار میں نصب گھوڑے کے مجمسے کی دھلائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ ویلڈن!

Action

میرے کسی عزیز نے فون کرکے بتایا کہ سر! آپ کی تحریر پر ایکشن لیا گیا ہے اور اس وقت بازار سمیت پورے شہر کی صفائی ہو رہی ہے۔ زندہ قوموں کا وطیرہ یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھے۔ سب سے بڑی بات اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ غلطیاں ہر ایک سے ہوتی ہیں اور سستی و کاہلی بھی ہر ایک میں موجود ہوتی ہے لیکن اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ آپ ان کا احساس کرکے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے۔ جوکہ غذر انتظامیہ نے کرکے دکھایا ہے۔ ہماری طرف سے بہت شاباس اور آفرین۔ اُمید ہے اس کے بعد ایسے ٹوپکس پہ لکھنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ کتنی عجیب بات دُنیا سائیس و ٹیکنالوجی پہ ریسرچ کر رہی ہوتی ہے اور ہمیں صفائی پر بھی بولنا پڑتا ہے۔ اتفاق سے رہنے کے لیے وعظ کیا جاتا ہے۔ ہمارا معیار تو اتنا اونچا ہونا چائیئے تھا کہ آج ہمارے اسکالرز ڈایورسٹی اور پلوریلزم، سول سوسائٹی اور میڑت پہ بات کرتے لیکن ہم پہلے صفائی سے رہے تو ناں۔ ورنہ یہی باتیں ہوتی رہیں گی۔ اُمید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستان, مضامینTagged
1655