
کے وی ڈی اے سروے کے مطابق کالاش ویلی کے تینوں وادیوں میں کالاش کمیونٹی کی مجموعی تعداد 4,109 ریکارڈ کی گئی
کے وی ڈی اے سروے کے مطابق کالاش ویلی کے تینوں وادیوں میں کالاش کمیونٹی کی مجموعی تعداد 4,109 ریکارڈ کی گئی
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) کالاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منہاس الدین کے احکامات پر ماہ دسمبر 2024 میں کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے آفیشلز ٹیم کے تحت سروے کیا گیا اس سروے کے مطابق، چترال کی تین مشہور وادیوں بمبوریت، رمبور، اور بریر کی آبادی اور ان میں مسلمانوں اور کالاش افراد کی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. بمبوریت; کل آبادی: 7,106 , مسلمانوں کی تعداد: 5,304 (74.7%), کالاش کی تعداد: 1,802 (25.3%)
2. رمبور: کل آبادی: 6,567, مسلمانوں کی تعداد: 5,090 (77.5%), کالاش کی تعداد: 1,477 (22.5%)
3. بریر:کل آبادی: 4,225، مسلمانوں کی تعداد: 3,395 (80.3%)، کالاش کی تعداد: 830 (19.7%)
مجموعی تفصیلات (تینوں وادیاں): کل آبادی: 17,898،مسلمانوں کی مجموعی تعداد: 13,789 (77%)
کالاش کی مجموعی تعداد: 4,109 (23%)
ماخذ: یہ اعداد و شمار دسمبر 2024 میں کے وی ڈی اے (KVDA) کے تحت کیے گئے ایک سروے سے لیے گئے ہیں، جو چترال کے ان وادیوں میں موجود مسلم اور کالاش کمیونٹی کے تناسب کو واضح کرتے ہیں۔