Chitral Times

Sep 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کے ایم یو کے زیر انتظام خیبرپختونخوا کے نجی میڈیکل ااینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لئے رجسٹریشن جاری ہے اور آخری تاریخ 3جنوری 2023مقرر ہے۔

شیئر کریں:

کے ایم یو کے زیر انتظام خیبرپختونخوا کے نجی میڈیکل ااینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لئے رجسٹریشن جاری ہے اور آخری تاریخ 3جنوری 2023مقرر ہے۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام ایم ڈی کیٹ کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے بعد خیبرپختونخوا کے نجی میڈیکل ااینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر کیایم یو سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پورٹل پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں یہ امر قابل ذکر رہے کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 مقرر ہے۔ رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کے لیے، امیدواروں کو کے ایم یو سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پورٹل https://caspr.kmu.edu.pk پر جانا چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ امیدوار اس آخری تاریخ تک اپنے اپ کو رجسٹر کریں،کیونکہ مقررہ مدت کے اندر اندراج مکمل نہ کرنے کے نتیجے میں امید وارنااہل تصور ہوگا۔ اس طرح کی نااہلی درخواست دہندہ کو نجی پبلک سیکٹر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے نااہل قرار دے گی۔ لہٰذا بغیر کسی رکاوٹ کے ایڈمشن عمل کو یقینی بنانے اور باخبر رہنے کے لیے، درخواست دہندگان کو پورٹل کے ذریعے باخبررکھنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ داخلہ کے عمل سے متعلق مزید کوئی بھی اطلاعات اور ضروری اپڈیٹس https://caspr.kmu.edu.pk کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83531