Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیلاش ویلی میں ماڈل و ثقافتی دیہات کے قیام کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

کیلاش ویلی میں ماڈل و ثقافتی دیہات کے قیام کا فیصلہ

 

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )  خیبر پختونخوا میں اقلیتی امور کے فوکل پرسن اور اقلیتی ونگ کے صدر وزیرزادہ، ڈائریکٹر جنرل کیلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی منحاص الدین نے ڈائریکٹر آثار قدیمہ و عجائب گھر اور کائٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد سے ملاقات کی۔

 

ملاقات میں کیلاش ویلی کے بعض قدیم دیہات کو ماڈل اور ثقافتی دیہات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، رمبور اور بریر وادیوں میں سڑکوں کی صفائی کے لیے ٹریکٹر فراہم کرنے اور مستقبل قریب میں جدید مشینری مہیا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

اجلاس میں گورگھدری مندر پشاور کے لیے پنڈت اور معاون عملے کی بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ وفد نے ڈاکٹر عبدالصمد کی کیلاش ثقافت اور اقدار کے تحفظ میں خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98225