کیلاش ویلیز کیلۓ اغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ہیبیٹاٹ پلان بنانے کے حوالے سے اجلاس
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت کیلاش ویلیز کیلۓ اغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ہیبیٹاٹ پلان بنانے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ولی محمد ۔ریجنل پروگرام مینجر AKAH ,مس مصباح ظفر ۔ہیڈ اف ریزیلین پروگرام ,گوہر علی ہیڈ اف ریسورس موبلائزیشن , جواد مینیجر ہیبیٹاٹ اور کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
کیلاش ویلیز میں اغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے زیر نگرانی ڈنمارک ایمبیسی کے معاونت سے ڈیساسٹرز کے حوالے سے مختلف پروگرامز جاری ہیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی سکیمز اور پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں اغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے ساتھ مل کر علاقے میں ترقیاتی سکیمز کا دائرہ وسیع کرنے اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانے پر اتفاق ہوا۔ جس سے علاقے کو ترقی میں مدد ملے گی۔ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے علاقے کی ترقی کے حوالے سے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔