Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کھوارفوک بینڈ کے زیر اہتمام کھوارزبان کی ترقی کے حوالے سے اسلام آباد میں پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) کھوار فوک بینڈ کے زیراہتمام گزشتہ دن لوک ورثہ اوپن تھیٹر شکر پڑیاں اسلام آباد میں ایک پروگرام کھوار پروموشن ایونٹ کے نام سی منعقد کیا گیا۔ جس میں کھوار زبان سے محبت رکھنے والے نامور شخصیات، شعرا، گلوکار، فنکار، بزرگ، اور نوجوان خواتین وحضرات نےبھرپور شرکت کی۔۔
پروگرام کے صدرِ محفل اسرار صبور اور مہمانِ خصوصی محترمہ تقدیرہ اجمل تھیں۔
مہمانانِ گرامی کوچترالی ثقافتی کیپ کھوار فوک بینڈ کے عہدے داران زاہد حسین اور نوید انجم کی جانب سے پیش کی گئیں۔۔
اسٹیج کے فرائض نامور ادیب و شاعر عبداللہ شہاب نے انجام دئے۔۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری خلیل شاہ نے حاصل کی۔
بعد ازاں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔۔
اس کے بعد تنظیم کے صدر نوید انجم نے کھوارفوک بینڈ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔
جس کے بعد ریاض نے کھوار زبان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اجمل جمالی نے کھوار کلچر میں مستعمل آلاتِ موسیقی کے حوالے سے گفتگو کی۔۔
کھوار فوک بینڈ نے اپنے مختلف روایتی آئٹمز بشمول اشرو ژانگ پیش کیے اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور حاضرین نے بھی خوب دل کھول کر داد دی۔پروگرام کے منتظمیں‌نے تمام شرکاء اور ان افراد کا بھی شکریہ ادا کہ جنھوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے میں‌مدد کی.
khowar fok band isb program 4

khowar fok band isb program 5

khowar fok band isb program 7

khowar fok band isb program 2

khowar fok band isb program 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17005