Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کووڈ 19کے دوران بہترین خدمات پرایم۔این۔اےچترالی نے اپرچترال میں ایوارڈز تقسیم کی

شیئر کریں:

اپر چترال (محمد ذاکر زخمی) عالمی وباء کرونا کو پھیلنے سے روکنے میں حکومتی اور غیر حکومتی اداروں اور اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے حوصلہ افزائی کے لیے ایم۔این۔اے چترال عبد الاکبر چترالی اور الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے ہفتہ کے روز اپر چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کے علاوہ خالد وقاص چمکنی صدر الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دورانِ کرونا پیش پیش خدمات سر انجام دینے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ اپر چترال،ضلعی پولیس اپر چترال اور دوسرے حصہ داروں میں تقریباً 44شیلڈ اور 100سے زیادہ افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے۔


تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔مہمان خصوصی کے طورپر صدر الخدمت کے۔پی۔کے خالد وقاص چمکنی موجود تھے۔ نظامت کے فرائض نوجوان سوشل ورکر عمر فاروق بونی بخوبی انجام دی۔ افتیتاحی کلمات امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین نے ادا کرتے ہوئے الخدمت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی،تقریب منعقد کرنے کے اعراض مقاصد بیان کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ محکمہ صحت کے طرف سے فوکل پرسن سنئیر ڈاکٹر سردار نواز نمائیندہ گی کرتے ہوئے مفصل گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے دوران ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کی بہترین تعاون سے اس وبا کو کم سے کم حد تک پھیلنے میں مدد ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ضلعی پولیس آفیسر کی بہترین حکمت عملی اور تعاون محکمہ صحت کے ساتھ ہمیشہ رہی جو اس وباء کو محدود رکھنے میں کلیدی کردار ادا کی ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وباٗ ختم نہیں ہوئی ہے صرف شدت میں کچھ کمی ائی ہے۔ اس لیے لاپرواہی نہیں برتنے چاہیے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس۔او۔پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اب بھی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ہمارے غفلت سے یہ وباء پھیر سے پھیل جائے۔انھوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس مرض سے اللہ کے فضل سے اپر چترال میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی جو صرف اللہ کی مہربانی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اب تک اپر چترال میں 1003 مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ان میں 174 افراد مثبت رپورٹ ہوئے ان کے علاج معالجے کیے گئے اور اس وقت بھی اپر چترال میں 45مریض رپورٹ مثبت انے پر زیرعلاج ہیں۔اس لیے اختیاط پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کرونا پھیلنے کے شروع دن سے ہی حکومت کے شانہ بہ شانہ خدمت کے عملی جذبے کے ساتھ میدانِ عمل میں ہے۔ جبکہ چترال میں بھی الخدمت شروع دن سے ہی کردار ادا کر رہی ہے اور پہلی وینٹی لیٹر کی سہولت بھی الخدمت فاونڈیشن ہی نے چترال کو فراہم کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم اس وباء کے دوران فرنٹ لائن پر اپنی جان کی پرواہ کیے بیغر خدمات انجام دینے والے ہیروز کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔مولانا چترالی نے محکمہ صحت کے جملہ اسٹاف، ضلعی انتظامیہ،ضلعی پولیس،سول سوسائیٹز کے افراد،عوام،بازار یونین،اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کرونا کے پھیلاو کو روکنے میں کلیدی کردار داد کیے۔۔ انھوں نے کہا جو ادارے یا افراد اس وباء کے دوران بہترین خدمات سر انجام دی ہیں الخدمت فاونڈیشن اور ایم۔این۔اے ان کے خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئے جارہے ہیں اگر چہ یہ ان کے بہترین خدمت کے عوض ہر گِز نہیں لیکن ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض اور باعث فخر ہے۔ بعد میں ایم۔این۔چترال،الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص اور مولانا جاوید حسین امیرَ جماعت اسلامی اپر چترال نے محکمہ صحت کے اہل کاروں، ضلعی انتظامیہ،ضلعی پولیس،سول سائیٹیز کے افراد اور دوسروں میں تقریباً44 شلیڈ اور100سے زیادہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ شیلڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں اداروں کے علاوہ اپر چترال کے ہر علاقے کی نمائیندہ گی تھی۔ بعد میں مستحق افراد میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے فوڈ پیکیج بھی تقسیم کیے گئے۔

mna alkhidmat award distribution upper chitral 7
mna alkhidmat award distribution upper chitral 1
mna alkhidmat award distribution upper chitral 9
mna alkhidmat award distribution upper chitral 4
mna alkhidmat award distribution upper chitral 2
mna alkhidmat award distribution upper chitral 6
FB IMG 1597554872504
FB IMG 1597554900264
FB IMG 1597554882780
FB IMG 1597554927299

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39053