Chitral Times

Nov 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوغذی کے مقام پر گولین گول پاور ہاوس کے ٹرانسمیشن لائن اور ٹاور کو دریا برد ہونے سے بچانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ عبد الولی خان ایڈوکیٹ

Posted on
شیئر کریں:

کوغذی کے مقام پر گولین گول پاور ہاوس کے ٹرانسمیشن لائن اور ٹاور کو دریا برد ہونے سے بچانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ عبد الولی خان ایڈوکیٹ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) ضلع چترال لوئیر کے صدر اور معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوغذی گوان کے مقام پر بجلی کا مین ٹاور دریا کی کٹائی کی زد میں ہے اور کسی بھی وقت مین ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ دریا برد ہونے کا خدشہ ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان اُٹھانے کے ساتھ چترال میں مہینوں بجلی کی ترسیل بند ہوسکتی ہے، جسکی واضح ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ سردیوں کی برفباری میں لواری ٹاپ کے مقام پر ٹاور گرنے کے باعث تاحال نیشنل گرڈ سے بجلی کی ترسیل تاحال بند ہے، تقریبا ۹ مہینے گزرنے کے باوجود بھی اُن ٹاورز کو دوبارہ ٹھیک کرنے کیلئے کسی نے کوشش نہیں کی جس کے باعث اب تک حکومت کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتےہوئے انھوں نے بتایا کہ گولین گول پاور ہاوس سے موجودہ وقت میں ۷۲میگاواٹ تک بجلی پیداہوسکتی ہے ، مگر بدقسمتی سے لواری پاس کے مقام پر ٹاورز گرنے کی وجہ سے یہ بجلی ضائع ہورہی ہے۔

chitraltimes golen gol power house tower koghuzi under river erosion

عبد الولی ٰخان نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیلابی صورت حال کے بعد کوغذی کے مقام پر گولین گول پاور اسٹیشن کا مین ٹاور دریائے چترال کی کٹائی کے زد میں ہےجس کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے مگر بدقسمی سے واپڈا اہلکار اور نہ انتظامیہ کی طرف سے اسکی طرف توجہ دی گئی ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال ، واپڈ ا اور پیسکو کے زمہ داروں سے مذکورہ ٹاور اور ٹرانسمیشن لائن کو دریا برد ہونے سے بچانے کےلئے عملی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
91752