Chitral Times

Feb 7, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا کے خلاف صف آول میں خدمات انجام دینے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں کیلئے دروش میں تقریب

شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ ) کورونا کے خلاف صف اول میں خدمات انجام دینے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دروش میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی عبد الحق اسسٹنٹ کمشنر دروش تھے۔ پروگرام کا انعقار دروش ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام نامی ایک مقامی تعاون تنظیم کی تھی۔ تقریب میں محکمہ صحت، پولیس لیویز، ٹی ایم اے ریسکیو 1122 دروش کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دروش، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش اور دیگر مقررین نے کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے ان تمام اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کی۔ پروگرام کا انعقاد دروش انسٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن کےہال میں کیا گیا تھا۔

health care workers drosh appreciation certificate distributed2
health care workers drosh appreciation certificate distributed4
health care workers drosh appreciation certificate distributed6
health care workers drosh appreciation certificate distributed11
health care workers drosh appreciation certificate distributed9
health care workers drosh appreciation certificate distributed8

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40608