Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے چترال سمیت خیبر پختونخوا کے مستحق افراد کیلئے 10,000 فوڈ پیکجز تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے چترال سمیت خیبر پختونخوا کے مستحق افراد کیلئے 10,000 فوڈ پیکجز تقسیم

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی اور آبادکاری اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے مستحق افراد کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خوراک کی کمی کے شکار افراد، خاص طور پر غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت 10,000 گھرانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

 

یہ اقدام پاکستان میں 2024-25 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے تحت اب تک کرم IDPs، ہنگو، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شانگلہ، اپر کوہستان، تورغر، اپر دیر اور لوئر چترال میں 5,700 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں، باقی 4,300 پیکجز جلد ہی اپر چترال، بٹگرام، ہری پور، سوات، لوئر دیر، بنوں، اور بونیر میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 

ہر فوڈ پیکج، جو 95 کلوگرام وزنی ہے، میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوگرام چینی، اور 5 کلوگرام دال چنا شامل ہیں۔ تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی ، ضلعی انتظامیہ ، مقامی حکام اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔

 

chitraltimes king salman relief distribution 3

chitraltimes king salman relief distribution 2

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
98271