Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے 9000 حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کیلئے ہنگامی امداد روانہ

Posted on
شیئر کریں:

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے 9000 حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کیلئے ہنگامی امداد روانہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حاليه شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 9,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز (NFIs) پر مشتمل کٹس روانہ کی ہیں۔

ضروری امدادی کٹس میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن پر مشتمل ان 9,000 شیلٹر NFIs کٹس سے 63,000 افراد سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

اس ہنگامی امداد سے خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان) جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں رہنے والے سیلاب متاثرین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ امدادی کٹس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے مملکت سعودی عرب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور مصیبت کے وقت پاکستان میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے جاری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

King Salman Relief Center Extends Emergency Assistance to 9000 Flood Affected Families in Khyber Pakhtunkhwa and Baluchistan including Chitral 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88059