کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں (چترال اور دیر) میں 12000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں (چترال اور دیر) میں 12000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا
اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے چار مرحلوں میں پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغازکیا تھا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں کنگ سلمان ریلیف سنٹر (KSrelief) نے زیریں اور بالائی چترال اور دیر خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں مقامی حکومت کے تعاون سے 12,000 فوڈ پیکج تقسیم کیے۔
یہ پیکیج سال 2023-24 کے لیے پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا ایک حصہ ہے۔ اس دوسرے مرحلے کے دوران، KSrelief پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ اور بہاولنگر میں سیلاب متاثرین میں 4,400 فوڈ پیکجز،صوبہ سندھ کے ضلع سجاول اور دادو میں 5,000 فوڈ پیکجزکی تقسیم بھی جاری ہے جبکہ بلوچستان میں خاران، صحبت پور اور واشوک میں 11,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جائیں گئے ۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے پاکستان بھر میں 32400 فوڈ پیکجز تقسیم کرکے کل 226,800 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔ ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5كلو گرام چینی شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ مملکت سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) کے زیر نگرانی ضرورت مند افراد میں شفاف طریقے سے مقامی حکومت کے تعاون سے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔