Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کا اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کا اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ دن کورئیر سروس کی مقامی دفتر پر چھاپہ مارنے کے دوران دفتر کے منیجر کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کرنے اورانہیں گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال کر لے جانے پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر عرفان عزیز کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے پیر کے روز اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جوکہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد جمعرات کے دن تک تین دن کی ڈیڈ لائن کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔ جماعت اسلامی لویر چترال کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کے زیر صدارت اس اجلاس سے قاری جمال عبدالناصر، وجیہہ الدین،دین محمد ندیم، مولانا اسرار الدین الہلال، وقاص احمد ایڈوکیٹ، اسرار الدین کسانہ، شجاع الحق بیگ، فضل ربی جان اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی کاروائی کو ‘بابوگردی’قرار دے دی اور کہاکہ چترال کے عوام ایسے افسران کی من مانی کو کبھی برداشت نہیں کرسکتے جو مختلف حیلے بہانوں سے ان کی زندگیوں کو اجیرن بنائیں جبکہ خود ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہوں۔

 

انہوں نے مطالبات دہراتے ہوئے کہاکہ مذکورہ افسر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج، اختیارات سے تجاوز کرنے پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی اور گزشتہ چار سالوں کے دوران تاجر برادری پر عائد کردہ جرمانوں کی خصوصی اڈٹ کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال محمد آفتاب منیر، ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عاطف جالب اور سب ڈویژنل پولیس افیسر لویر چترال سجاد حسین نے احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے سلسلے میں پولیس انکوائری میں مصروف ہے جبکہ چھاپے کے دوران لیویز فورس کے جوانوں کو پولیس کی یونیفارم پہنانے اور دوسرے الزامات پر اے ڈی سی بھی انکوائری کررہے ہیں جبکہ اڈٹ کو بھی انکوائری میں شامل کیا جائے گا جس پراحتجاجیوں نے جمعرات کے دن تک ڈیڈلائن دیتے ہوئے جلسہ موخر کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

 

 

chitraltimes jamat islami protest against ad cpc

 

chitraltimes tujjar union protest rally 3 1

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92968