
کم نمبر آنے پر خودکشی کرنے والی طالبہ کی لاش دریا سے برآمد کرلی گئی
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے مقام گرم چشمہ موغ سے تعلق رکھنے والی طالبہ صفورہ دختر روزی آمان امتحان میں نمبر کم آنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر 6اگست کو دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر زندگی کی چراغ گھل کر دی تھی. ریسکیو 1122 چترال کی غوطہ خور ٹیم کئی دنوں سے سرچ کرنے کے بعد آج ایون کے مقام دلگرام میں لاش نکالنےکے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کیا.جہاںسے انھیںآبائی قبرستان میںسپرد خاک کردیا جائیگا.