
کمشنر ملاکنڈ کی چاند رات پر ہوائی فائرنگ پرمکمل پابندی کی ہدایت
سوات(چترال ٹائمزرپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈویژن کے تمام اضلاع میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ پر پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں انہوں نے اس سلسلے میں سوات، شانگلہ، بونیر، دیرپائیں، دیر بالا، چترال اور باجوڑ کی ضلعی و پولیس انتظامیہ کو چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی سختی سے حوصلہ شکنی کیلئے تھانوں اور مساجد کی سطح پر اعلانات کرانے کی ہدایت کی تاکہ اس فضول حرکت کی وجہ سے قیمتی جانوں کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔