Chitral Times

Apr 24, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ کی اضلاع کو سردیوں میں سخت موسمی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ کی اضلاع کو سردیوں میں سخت موسمی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے اضلاع کے متعلقہ افسران کو موسم سرما میں ممکنہ موسمی نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے اپنی ضروریات پر مبنی کیسسز متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کیلئے جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیائی تغیرات اور ڈویژن کے جغرافیائی طور پر سرد زون میں واقع ہونے کی وجہ سے موسم سرما میں بارشوں اور دیگر موسمی حالات کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ موجود ہوتا ہے لہذا متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ افسران علاقائی ضروریات کے پیش نظر پیشگی منصوبہ بندی کرکے و سائل اور فنڈز کی فراہمی کیلئے کیسسز تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کمشنر آفس سیدوشریف میں وینٹر کانٹیجنسی پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈویژن بھر کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ریلیف اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں تمام اضلاع میں اس سال موسم سرما میں ممکنہ موسمی نقصانات سے بچنے اور پیشگی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تجویز کردہ پلانز پر گفتگو ہوئی اور اس سلسلے میں متعدد تجاویز زیر غور لائے گئے۔ اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع اپنی ضرورت کے مطابق ضروری امدادی ساز و سامان اور فنڈز کیلئے جامع کیسسز بنائیں تاکہ امدادی کاموں کیلئے فنڈز اور امدادی سامان کی کمی نہ آئے انہوں نے کہا کہ اضلاعی انتظامیہ اور ریلیف افسران موسم سرما میں عوام کی ہمہ وقت خدمت کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ یہ ہماری اخلاقی اور منصبی ذمہ داری ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67836