Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ظہیرالاسلام نے سیلاب اوردریا کی کٹائی سے متاثرہ ریشن کا دورہ کیا

شیئر کریں:

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے جمعہ کے دن چترال کا دورہ کیا اور ریشن میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پل اور دریائے یارخون کی روز بروز کٹائی سے متاثر ہونے والے بےگھر افراد اور چترال شندور روڈ کا معائنہ کیا اور بہ نفس نفیس تمام نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال اور محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی ان کےہمراہ تھے۔ کمشنر نے شادرریشن کے مقام پر دریا سے متاثر ہونے والے جگہے کے ساتھ ساتھ ریشن نالہ کے دونوں اطراف فوری طور پر حفاظتی بند تعمیر کرنے کا حکم دیا تاکہ لوگوں کے جان،جائیداد اور مال محفوظ ہوسکیں۔اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہ ایریگیشن چینلز، واٹر سپلائی سکیمز اور روڈز وغیرہ کی بھی فوری طور پر بحال کرنے سے متعلق احکامات صادر کیے۔ انہون نے سیلاب زدگان ریشن کو کسی محفوظ سرکاری پراپرٹی میں منتقل کرنے کے سلسلے میں باضابطہ طور پر صوبائی حکومت کو سفارش کرنے کا بھی وعدہ کیاتاکہ سیلاب زدگان کو جلد از جلد کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جاسکے۔

commissioner malakan zaheerulislam visit reshun2
commissioner malakan zaheerulislam visit reshun1
commissioner malakan zaheerulislam visit reshun3
Reshun river cutting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40059