کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے وادی یارخون کے پسماندہ علاقہ بروغل میں راشن پیکج تقسیم کی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے وادی یارخون اور ضلعے کے انتہائی شمال میں واقع علاقہ بروغل میں غریب عوا م میں راشن پیکج اور گرم کپڑے جبکہ سکولوں کے طلباء میں اسٹیشنری کے سامان تقسیم کی۔ گزشتہ دنوں بروغل فیسٹول میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے انہوں نے یارخون کے گاؤں پاؤر میں عمائیدین سے ملے اور سکول میں زیر تعلیم بچوں میں اسٹیشنری تقسیم کی ۔ انہوں نے یارخون کے دوسرے علاقوں یارخون لشٹ، دوبارگر اور کشمانجا میں بھی عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے بروغل وادی میں غریبوں میں راشن پیکج اور گرم کپڑے تقسیم کی جن میں ٹوپی ، سوٹ، پینٹ شرٹ، سویٹر، کوٹ اور شال شامل تھے۔ انہوں نے اس دورافتادہ علاقے میں عوام کو درپیش مسائل سے آگہی حاصل کی اور انہیں حل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔