کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا دورہ بریر، فری میڈیکل کمیپ کا اہتمام ، راشن پیکج تقسیم
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گزشتہ دن کالاش ویلی کے بریر گاؤں کا دورہ کیا ۔ اور وہاں پر فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کرایا ۔ جہاں علاقے کے غریب مریضوں کی مفت معائنہ کے ساتھ فری میڈیسن بھی مہیا کی گئی ۔ جس سے چار سو زیادہ مریض مستفید ہوئے ۔ کمانڈنٹ نے بریر ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔ اور ڈاکٹر یونس فیصل کی خدمات کو بھی سراہا ۔ البتہ ڈسپنسری کی انتظامی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ جہاں منفی درجہ حرارت ہونے کے باوجود ہیٹنگ کی کوئی انتظام موجود نہیں۔انتظامیہ نے میڈیکل سٹاف کی بنیادی سہولیات کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ہیلتھ انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔ کہ وہ ڈسپنسری کی موجودہ حالات میں مثبت تبدیلی لائیں ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نے چالیس مستحق گھرانوں میں مفت راشت تقسیم کی جبکہ طلباء میں قلم اور کاپیاں بھی تقسیم کی گئی ۔